شاہ رخ خان کی "ڈنکی" ریلیز سے قبل متنازع، ہالی ووڈ فلم کا چربہ نکلی
ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی فلم “ڈنکی” ریلیز سے قبل ہی تنازع کا شکار ہوگئی ہے کیونکہ کنگ خان کی “ڈنکی” ہالی ووڈ فلم کا چربہ نکلی ہے۔
شاہ رخ خان کی رواں سال دو کامیاب فلموں “پٹھان” اور “جوان” کے بعد اب اُن کی تیسری فلم “ڈنکی” کی ریلیز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اداکار کے مداح بھی بےصبری سے اس فلم کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں۔