قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 8 فروری کو ہونگے، حکمنامہ سپریم کورٹ
اسلام آباد: 90 روز میں انتخابات کیس میں سپریم کورٹ نے عدالتی کارروائی کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 8 فروری کو ہونگے۔
سپریم کورٹ کے تحریری حکمنامہ میں کہا گیا کہ اظہار رائے کی آئینی آزادی کے غلط استعمال کا مقصد جمہوریت کو نیچا دکھانا ہے، میڈیا کا بہت اہم کردار ہے، آئین پاکستان نے آرٹیکل 19 میں اظہار رائے کی آزادی دے رکھی ہے، اظہار رائے کی آئینی آزادی کو کچھ لوگ جھوٹا بیانیہ بنانے اور غلط معلومات پھیلانے کیلئے بطور لائسنس استعمال کرتے ہیں۔