Subscribe Us

چندرابابو کی پیشگی ضمانت کامعاملہ، اے پی ہائی کورٹ میں سماعت جمعہ تک ملتوی

حیدرآباد: آندھراپردیش ہائی کورٹ نے انر رنگ روڈ کیس میں آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے سربراہ چندرابابو کی طرف سے دائر پیشگی ضمانت کی درخواست پر سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔

قبل ازیں اس معاملہ میں وکلاء نے اپنے دلائل پیش کئے۔ سی آئی ڈی کے وکیل کل دلائل پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سی آئی ڈی نے چندرابابو کے خلاف آئی آر آر الائنمنٹ میں بے ضابطگیوں کا معاملہ درج کیا تھا۔ اس پر چندرا بابو پیشگی ضمانت کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے۔



from Qaumi Awaz https://ift.tt/GY2wN6U