تمل ناڈو کے رانی پیٹ ضلع میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک کیمیکل فیکٹری میں کیمیکل ٹینک ٹوٹ گیا جس کے بعد افرا تفری پھیل گئی۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس حادثہ میں ابھی تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ جائے وقوع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر دھوئیں پر قابو بھی پا لیا گیا ہے۔
#WATCH | Tamil Nadu: A chemical tank broke at a chemical factory in Ranipet district. No casualties or injuries have been reported. Fire Brigade officials have successfully controlled the smoke: Ranipet Fire Department Officials pic.twitter.com/PESfOU53TD
— ANI (@ANI) November 24, 2023
رانی پیٹ فائر بریگیڈ محکمہ کے افسر نے اس حادثہ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ فائر بریگیڈ کے افسران نے دھوئیں پر کامیابی کے ساتھ قابو پا لیا ہے۔ اس واقعہ میں کسی بھی فیکٹری ملازم کے زخمی ہونے کی جانکاری نہیں ملی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے پولیس اور فائر بریگیڈ محکمہ کو جانکاری دی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر احتیاط کے ساتھ حالات کو قابو میں کر لیا۔
from Qaumi Awaz https://ift.tt/0J9gxf8