راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ یہ یقینی ہے کہ ہماری حکومت ایک بار پھر اقتدار میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہت سی اسکیموں پر ملک بھر میں بحث ہوتی ہے۔ ہماری کارکردگی اتنی اچھی ہے کہ پورے ملک میں راجستھان کی بات کی جاتی ہے۔
راجستھان اسمبلی انتخابات کے بعد ان کے کردار پر راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا، ’’میرا کردار وہی ہوگا جو ہائی کمان نے کہا ہے۔ میں اپنے کردار کا فیصلہ خود نہیں کرتا۔ ہائی کمان مجھے جو بھی رول دے گی، میں اسی سمت میں چل پڑوں گا۔‘‘
وزیر اعظم نریندر مودی کے روڈ شو پر راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ مودی جی نے 9 کلومیٹر کا روڈ شو کیا۔ وہ (بی جے پی) اتنے گھبرائے ہوئے تھے کہ پورا راستہ ختم کرنے کے بعد باہر سے لوگوں کو بلا کر شہر میں روڈ شو کر رہے تھے جہاں پہلے سے بھیڑ رہتی ہے۔ وہ ہماری ریاست کے مسائل پر بات نہیں کر رہے ہیں۔ تمام لیڈر جو آ رہے ہیں اشتعال انگیز باتیں کر رہے ہیں۔‘‘
from Qaumi Awaz https://ift.tt/zYWLatS